بھارتی معروف فلم سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

بھارتی معروف فلم سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

بھارتی معروف فلم سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امتیابھ بچن کو کچھ دنوں سے کندھے اور کمر میں درد تھی جس کے باعث ہو معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال آئے جہاں انہیں داخل کر لیا گیاہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔امیتابھ بچن آج شام 6 بج کر 30 منٹ ہسپتال آئے تھے ۔تاہم ڈاکٹر کی ٹیم ان کا مسلسل معائنہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ابھی تک کسی قسم کی تازہ صورتحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں