بھارتی ریاست بہار میں ایک دھرم شالہ میںہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھوجپور کے علاقے آراہ میں واقع ہرکھین کمار جین دھرم شالہ میں جمعرات کی صبح دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھرم شالہ آراہ میں بڑی چوک کے قریب واقع ہے اور دھماکہ ایک کمرے میں ہوا ہے۔ ایس پی پولیس اوکاش کمار آراہ کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت کمرے میں 5 افراد موجود ہیں جن میں سے ایک زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، کمرے سے ایک شناختی کارڈ اور ایک پستول برآمد ہوا ہے، مکمل تحقیقات کے بعد دھماکے کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔