مریکی جنگی طیارے سے پٹرول کے2 ٹینکر گر گئے، جاپان کی تشویش

امریکی جنگی طیارے سے پٹرول کے2 ٹینکر گر گئے، جاپان کی تشویش

جاپانی وزارت دفاع نے امریکی جنگی طیارے سے پٹرول کے 2 ٹینکس ایک جھیل میں گرنے کے واقعے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت دفاع نے امریکی فوج سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے کسی حادثے کی روک تھام ازحد ضروری ہے۔ امریکی ایف 16 جنگی طیارے سے یہ ٹینکس شمالی جاپان کی ایک جھیل میں اْس وقت گرے جب وہ ایک جنگی آزمائش میں مصروف تھا جبکہ ان ٹینکس کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں