نامور گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے دوبچوں کی کفالت کرنے کافیصلہ کرلیا،وہ کچرااٹھانے والی بچی نشا اوراس کے کزن علی کی تعلیم کے اخراجات اٹھائیں گی۔
رابی پیرزادہ نے بتایاکہ دونوں بچے کچرااٹھاتے میرے گھرکے پاس آئے تومجھے دیکھ کربہت دکھ ہوااورمیں ان سے پوچھاکہ آپ پڑھناچاہتے ہیں توانہوں نے جواب دیاکہ ہم توتعلیم حاصل کرناچاہتے ہیں پھرمیں نے انکے گھروالوں سے رابطہ کیا اورگھر والوں کوماہانہ راشن مہیاکرنے کی ذمہ داری لی اوروہ بچوں کوتعلیم دلوانے کیلئے رضامند ہو گئے۔
Recent Comments