وہ آدمی جو کبھی بھارت سے باہر نہیں گیا ، گھر بیٹھے بٹھائے دبئی میں 10کروڑ روپے کا مالک بن گیا، مگر کیسے ؟ آپ بھی طریقہ جانیے

وہ آدمی جو کبھی بھارت سے باہر نہیں گیا ، گھر بیٹھے بٹھائے دبئی میں 10کروڑ روپے کا مالک بن گیا، مگر کیسے ؟ آپ بھی طریقہ جانیے

 ایک ایسا ہندوستانی جو کبھی اپنی زندگی میں ہندوستان سے باہر نہیں گیا اس نے اپنے گھر بیٹھے بٹھائے دبئی میں لاکھوں ڈالرزکما لیے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق 40 سالہ پرابن تھامس ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالا کا رہائشی ہے اس نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیااور ”دبئی ڈیوٹی فری ملینئم ملینئر“ کی قرعہ اندازی میں حصہ لے لیا۔اس نے پہلی دفعہ قرعہ اندازی میں حصہ لیاتھااور قسمت نے اس کاایسا ساتھ دیا کہ وہ لاکھوں ڈالرز کا مالک ایک ہی لمحے میں بن گیا۔

پرابن تھامس نے بنگلورسے خلیج ٹائمز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے قرعہ اندازی کروانے والوں کی پہلی کال سنی تو مجھے اس بات پر بالکل یقین نہیں آیا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا ہو سکتا ہے اورمیں نے سمجھا کوئی مجھ سے جان بوجھ کرمذاق کر رہا ہے۔اس کے بعد جب میں نے دوبارہ آن لائن نمبر چیک کیا اور اسے جیتنے والے نمبر کے ساتھ ملا کر دیکھا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی، یہ میرے لیے ایک بہت ہی خوشگوار خبر تھی۔میں بھارت میں اکثر لاٹری خریدتا ہوں پر آج تک کبھی کوئی انعام حاصل نہیں کیا،ایسا لمحہ میری زندگی میں پہلی دفعہ آیا تھا جب میں نے اتنا بڑا انعام حاصل کر لیا۔

آئی ٹی کے پیشے سے وابستہ تھامسن جو کہ ایک درمیانے درجے کا کاروبار کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے،اس نے بتایا کہ میں نے جو پیسے قرعہ اندازی سے کمائے ہیں انہیں اپنے ہی کاروبار کو بڑھانے میں استعمال کروں۔
جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ دنیا کی سیر کرے گا تو اس نے جواب دیا کہ میرے پاس پاسپورٹ ہے پر دنیا کی سیر یا کہیں بھی ملک سے باہر سفر کرنے کے متعلق ابھی تک کچھ نہیں سوچا۔

اپنا تبصرہ لکھیں