روس میں چین کے بارڈر کے قریب سمندر میں ایک پراسرار بیگ ساحل پر آ لگا، جب اسے کھول کر دیکھا گیا تو اندر سے ایسی خوفناک چیز برآمد ہو گئی کہ پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اس بیگ میں کٹے ہوئے54انسانی ہاتھ موجود تھے۔یہ خوفناک واقعہ روس کے شہر خابرووسک کے قریب ساحل سمندر پر پیش آیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ ہاتھ 27انسانوں کے ہیں، کسی نے ان کے دونوں ہاتھ کاٹ کر اس بیگ میں ڈالے اور سمندر میں بہا دیئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ہاتھ طبی مقاصد کے لیے کسی ہسپتال میں کاٹے گئے اور پھر سمندر کی نذر کر دیئے گئے جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ان لوگوں کو قتل کیا گیا ہے اور قاتلوں نے ان کے ہاتھ کاٹ کر اس لیے سمندر میں بہا دیئے تاکہ پولیس لاشوں کی شناخت نہ کر سکے۔یہ بھی امکان ہے کہ انہیں انسانی اعضاءسمگل کرنے والے کسی گینگ نے قتل کیا ہو۔خابرووسک کے علاقے میں نیوز نازی گروپ(Neo nazi group)پایا جاتا ہے جس کا نام ستولتز خابرووسک ہے۔ یہ گروپ اکثر ہم جنس پرستوں اور نسلی اقلیتوں پر حملہ کرکے انہیں قتل کر دیتا ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ اسی گروپ کی کاررستانی ہو سکتی ہے۔پولیس ان ہاتھوں کے فنگرپرنٹس لے کر مقتولین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/03/27-hands-on-beach.jpg)
Recent Comments