کراچی کی بندرگاہ پر دو بحری جہاز آپس میں ٹکراگئے جس کے باعث 18 کنٹینرز سمندر میں گر گئے ہیں اور پورٹ پر آپریشن معطل ہو گیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث ٹولٹن نامی جہاز سے بندرگاہ پر کنٹینر گرگئے تاہم ڈیپ پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کنٹینرز کو بحری جہاز سے اٹھا کر پورٹ پر رکھنے والی کرنیوں کو نقصان سے بچالیاجبکہ کنٹینرز کو پانی سے نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔پورٹ انتظامیہ کے مطابق جہازوں کی برتھنگ کے دوران آپس میں ٹکرہوئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے دوران تقریبا 18 کنٹینرز سمندر میں گر گئے۔ پورٹ پر فی الحال آپریشن معطل ہو گیاہے جسے جلد ہی بحال کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Recent Comments