اسٹاک ہوم (عارف کسانہ، نمائندہ خصوصی ) سویڈن میں یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش اور اس عزم کے ساتھ منایا گیا. یوم پاکستان کے موقع پر سویڈن اور فن لینڈ میں
سفیر پاکستان جناب احمد حسین ڈھائیو اور ان کی اہلیہ نے سویڈن میں مقیم غیر ملکی سفیر کے اعزاز ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ اس پروقار تقریب میں سفارتی نمائندے، سویڈش اراکین پارلیمنٹ، سرکاری حکام، معروف پاکستانی اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان اور سفارت خانہ کے عملہ نے معزز مہمانوں کا تقریب کی آمد میں پر جوش استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور سویڈن کے قومی ترانے بجائے گئے۔ استقبالیہ تقریب سے سفیر پاکستان کی جانب سے شاہانہ خلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج کا دن ہمیں اس تاریخی موقع کی یاد دلاتا ہے جب ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنی منزل کا تعین کیا اور پھر سات سال کی کوشش کے بعد پاکستان معرض وجود میں آگیا۔ انہوں نے کہا کہا کہ پاکستان اور سویڈن میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں یہ مزید مضبوط ہوں گے۔
اس موقع پر اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا، تھائی لینڈ، تیونس، بنگلہ دیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سفیروں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ایک اہم ملک ہے اور وہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ تقریب کے مہمانوں کی تواضع مزیدار پاکستانی کھانوں سی کی گئی جس سے معزز مہمان بہت محظوظ ہوئے اور انہوں نے پاکستانی کھانوں کی بہت تعریف کی۔