جو بھی سعودی بیرون ملک پڑھنے جائے گا اس کو اتنی رقم مفت ملے گی ،سعودی حکومت نے بہت بڑا اعلان کردیا، کتنے پیسے دے رہی ہے؟ جانئے

جو بھی سعودی بیرون ملک پڑھنے جائے گا اس کو اتنی رقم مفت ملے گی ،سعودی حکومت نے بہت بڑا اعلان کردیا، کتنے پیسے دے رہی ہے؟ جانئے

 بیرون ملک زیر تعلیم لاکھوں سعودی طلباءکو فرمانروا شاہ سلمان کے اس حکم نے خوشی سے نہال کر دیا ہے کہ ہر طالب علم کو 2000 ڈالر (تقریباً 231000 پاکستانی روپے) دئیے جائیں۔

عرب نیوز کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے فرمانروا شاہ سلمان کو تجویز دی گئی تھی کہ بیرون ملک زیر تعلیم طلبا کے لئے وظائف کا اہتمام کیا جائے جبکہ جو طلبا اپنے خرچ پر زیر تعلیم ہیں انہیں حکومت کی جانب سے مدد فراہم کی جائے۔ گزشتہ روز شاہ سلمان نے اس تجویز کو منظورکرتے ہوئے ہر طالب علم کے لے 2000 ڈالر جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جو سعودی طلبا اس وقت اپنے خرچ پر بیرون ملک زیر تعلیم ہیں انہیں بھی سکالرشپ پروگرام میں شامل کرنے کے لئے اس پروگرام کو مزید وسعت دینے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے رواں سال کے آغاز میں بھی سعودی طلبا کو وظائف میں 10 فیصد اضافے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں