ایرانی نظام کی مخالف جماعتوں پر مشتمل “ڈیموکریٹک کونسل” نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایرانی ساختہ میزائل داغے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ موقف کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں سامنے آیا ہے جس کی کاپی العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی موصول ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی نظام باغی حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل مہیا کر کے خطے میں تنازع اور عدم استحکام کی صورت حال پیدا کرنے پر کام کر رہا ہے۔ ایران میں قائم اسلامی جمہوریہ کا نظام کئی برسوں سے دوسروں پر الزام عائد کر ہا ہے کہ وہ نظام کے خلاف جنگ کے لیے سازشوں کا جال بن رہے ہیں تاہم اس دوران وہ خود براہ راست اور خطے میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شام ، عراق ، لبنان اور یمن میں تنازعات بھڑکانے میں ملوث ہے۔
Recent Comments