اسرائیل معصوم مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہانے لگا، ایسی خوفناک خبر آگئی کہ دنیا کا ہر مسلمان کانپ اٹھے گا

اسرائیل معصوم مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہانے لگا، ایسی خوفناک خبر آگئی کہ دنیا کا ہر مسلمان کانپ اٹھے گا

صیہونی یہودیوں نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ اسرائیلی دہشتگرد فورسز نے پر امن طور پر احتجاج کرنے والے 30 ہزار فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد شہید اور 1500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی بربریت کی عرب ممالک اور اقوام متحدہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریز نے واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب 5 مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کیے ہوئے ہیں جن کی لمبائی 700 میٹر سے زائد ہے۔ ان کیمپس میں 30 ہزار سے زائد لوگ شریک ہیں اور اس تحریک کو ‘واپسی کے لیے عظیم مارچ’ کا نام دیا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے 100 سے زائد اسنائپر متعین کردیے ۔

جمعہ کو غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ڈرون طیاروں کے ذریعے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر آتشیں اسلحے کے منہ کھول دیے۔ اسرائیلی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کے باعث کم ازکم 16 مظاہرین شہید جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے 30 مارچ 1976ءکو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مناسبت سے کیے جا رہے تھے اور اس بار امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے، امریکہ نے رواں سال مئی میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی صدرمحمود عباس نے اسرائیلی فوج کی طرف سے 42 ویں ’یوم الارض‘ پر نہتے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کی شہادت سے آج ہفتے کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی مظاہرین کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں سے تحفظ فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں