اپنی توند کم کیجئے یا جا کر جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھئے کیونکہ آپ کو بزنس کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، یہ پیغام ہے تھائی ائیرویز انٹرنیشنل کا موٹے مسافروں کے نام۔ ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق تھائی ائیرلائن نے اپنے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر ہوائی جہازوں کی بزنس کلاس میں ایسے مسافروں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے جن کی توند کا سائز 56 انچ سے زائد ہے۔
ائیرلائن نے بزنس کلاس میں نئی قسم کی سیفٹی بیلٹ کا اضافہ کیا ہے جس کے ساتھ ائیربیگ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ اس کا مقصد حادثے کی صورت میں مسافر کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ موٹے مسافر اس نئی قسم کی سیفٹی بیلٹ میں پورے نہیں آسکتے لہٰذا 56 انچ سے زائد توند والے مسافروں کو بزنس کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موٹے مسافروں کے علاوہ ایسے والدین کو بھی بزنس کلاس میں نہیں بٹھایا جائے گا جو کمسن بچے کو گود میں بٹھانا چاہیں گے۔ اس کی وجہ بھی یہی بتائی گئی ہے کہ اگر مسافر بچے کو گود میں لے کر بیٹھے گا تو اس کے لئے ائیربیگ پروٹیکشن استعمال کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/04/Thailand-airways.jpg)
Recent Comments