حکومت پاکستان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کے لیے چینی کمپنی سے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ کرلیاہے، تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چین کے سرکاری اخبار ‘پیپلز ڈیلی’ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو نامی کمپنی لاہور ایئرپورٹ کی انجینئرنگ، سامان کی خریداری اور تعمیر نو کا معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار کی رپورٹ میں مزید درج ہے کہ تھرڈ انجینئرنگ بیورو کی جانب سے کسی غیر ملک میں حاصل کیا جانے والا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی ایک اہم کامیابی بھی۔
![چینی کمپنی لاہور ایئرپورٹ کی تعمیر نو کرے گی ،معاہدہ طے پا گیا :چینی سرکاری اخبار کا دعویٰ](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/themes/upress/images/nothumb-360.jpg)
Recent Comments