دوران پرواز خاتون مسافر جہاز سے باہر جاگری، یہ کیسے ہوا ؟ جان کر آپ کو ہوائی جہاز کے سفر سے ہی ڈر لگنے لگے گا، پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

دوران پرواز خاتون مسافر جہاز سے باہر جاگری، یہ کیسے ہوا ؟ جان کر آپ کو ہوائی جہاز کے سفر سے ہی ڈر لگنے لگے گا، پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

 امریکا میں ایک مسافر طیارے کا انجن پھٹنے کے باعث ایک مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ طیارے کا انجن نیویارک سے ڈلاس جانے والی پرواز کا پھٹا ہے جس میں 143 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کا انجن پھٹنے کے باعث ایک مسافر خاتون جو کہ ایک بینک کی نائب صدر تھیں کھڑکی سے نیچے جا گریں اور ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر لائن ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 1380نیو یارک سے ڈلاس جارہی تھی کہ دوران پرواز اس کا انجن پھٹ گیا جس کے باعث اس کے ایک پر اور کھڑکی کو نقصان پہنچا۔ طیارے نے فوری طور پر فلاڈیلفیا میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے کا انجن پھٹ جانے کے باعث ایک مسافر خاتون ہلاک جبکہ 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ این ٹی ایس بی کا کہنا ہے کہ وہ ’انجن کے خراب‘ ہونے کے نتیجے میں ایک ہلاکت کے بارے میں آگاہ ہیں، طیارے میں نصب ’سی ایف ایم 56‘ انجن بڑے پیمانے پر کمرشل جہازوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

فلاڈیلفیا کے فائر کمشنر ایڈم تھیل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ معمول زخمی ہونے والے سات مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن انھیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے نے مشکل ترین حالات میں بہت اعلیٰ کام کیا جبکہ لینڈ کرنے پر آگ بجھانے والے عملے نے جہاز کے انجن سے رسنے والے تیل اور آگ پر قابو پایا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی جہاز کا انجن پھٹا تو اس کی ایک کھڑکی ٹوٹ گئی اور کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی خاتون مسافر نیچے جاگریں اور ہلاک ہوگئیں۔ خاتون کی شناخت جینیفر روڈرین کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق میکسیکو سے ہے۔ ان کے شوہر میکسیکو کے شہر البوکریک کے سی ای او ہیں جبکہ وہ خود ایک بینک کی نائب صدر تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں