بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری، اس جاپانی تکنیک کے ذریعے روزانہ 2 منٹ سانس لیں اور کچھ ہی دنوں میں 13 کلو وزن کم کرلیں، انتہائی شاندار نسخہ

بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری، اس جاپانی تکنیک کے ذریعے روزانہ 2 منٹ سانس لیں اور کچھ ہی دنوں میں 13 کلو وزن کم کرلیں، انتہائی شاندار نسخہ

ڈائٹنگ کرنا ہر کسی کیلیے ایک چائے کے کپ کی طرح آسان نہیں ہے ۔اپنے پسندیدہ کھانوں کو ترک کرنا بہت مشکل کام ہے اور وہ بھی اس وقت جب تمام کھانے آپ کے سامنے ہوں۔ ڈائٹنگ کے علاوہ بھی جاپان نے ایک انتہائی شاندار نسخہ پیش کیا ہے جس کے ذریعے کچھ ہی دنوں میں 13 کلو وزن کم کیا جا سکتا ہے۔اصل میں یہ ایک جاپانی تکنیک ہے جس میں 2 منٹ تک لمبے سانس لینے ہوتے ہیں اور اس کے ذریعے آپ کچھ ہی دنوںمیں اپنا وزن کم کرنے کے ساتھ کمر بھی پتلی کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی اداکار مکی رئیوسکے ریڑھ کی ہڈی کے درد میں مبتلا تھے ،انکے ڈاکٹر نے انکو درد میں راحت کیلیے کچھ مخصوص قسم کی ورزش کرنے کی ہدایت کی۔جا پانی اداکار نے اس ورزش کی تکنیک پر عمل درآمد کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ صرف اسی ورزش کی ذریعے چند ہی ہفتوں میں نہ صرف انکا 13کلو گرام وزن کم ہوا بلکہ 12سینٹی میٹر کمر بھی پتلی ہو گئی ہے۔

رئیوسکے نے بتایا کہ ورزش کی یہ تکنیک بہت ہی آسان ہے ، اسکے دوران آپ کوخاص پوزیشنز میں 3سیکنڈ کیلیے لمبی سانس کو اندر کھنیچنا اور 7سیکنڈ کیلیے سانس کو باہر نکالنا ہوتا ہے۔ورزش کی اس تکنیک کو سر انجام دینے کیلیے سب سے بڑی آسانی یہ ہے کہ آپ کو پورے دن میں صرف یہ سانس لینے اور نکالنے کا عمل 2منٹ کیلیے کرنا پڑتا ہے۔

تکنیک کے کارگر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں موجود فیٹس آکسیجن ،کاربن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ جب ہم آکسیجن کو سانس لینے سے اندر کھنچتے ہیں تو یہ فیٹس کے خلیوں تک پہنچ کرانکو دو مرکبات میں توڑ دیتی ہے (کاربن اور پانی )۔تاہم جتنی ذیادہ آکسیجن جسم کے اندر سانس کے ذریعے جاتی ہے اتنے ہی زیادہ فیٹس جسم میں ختم ہوتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزرش کی اس تکنیک سے جسم کو اور بھی فائدے ہوتے ہیں۔یہ تکنیک انسانی جسم کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے اور جسم کے اندر میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں