”اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافر پرواز کے وقت سے 5 گھنٹے پہلے سے نکلیں کیونکہ ۔۔۔“ پی آئی اے نے ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ سن کر کئی مسافر اپنی ٹکٹیں ہی تبدیل کروا لیں گے

”اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافر پرواز کے وقت سے 5 گھنٹے پہلے سے نکلیں کیونکہ ۔۔۔“ پی آئی اے نے ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ سن کر کئی مسافر اپنی ٹکٹیں ہی تبدیل کروا لیں گے

 اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع کر دیا گیاہے تاہم انتظامی معاملات کے حوالے سے سہولیا ت کا فقدان دیکھنے میں نظر آ رہاہے جس کے بارے میں حکام کا کہناہے کہ اس پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گااور حالات کو معمول لایا جائے گاتاہم بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے انتہائی اہم ترین ہدایات جاری کر دہیں جسے سن کر شائد کئی افراد کے ہوش ہی گم ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ”اسلام آباد نیو ایئر پورٹ میں داخلے کیلئے سیکیورٹی چیکنگ انتہائی سخت ہے اور گاڑیوں کے رش کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپن پروز کے وقت سے 5 گھنٹے قبل گھر سے نکل پڑیں “۔

اپنا تبصرہ لکھیں