شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی دعوت قبول کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جوہری تنصیبات کو خود تباہ کردے گا،اس حوالے سے ناقدین نے خبردار کیا کہ پیا نگ یا نگ نے تاحال جوہری ہتھیار کی تیاری معطل کرنے سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا، ان ہتھیا روں میں امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔دوسری جانب واشنگٹن کو ‘مکمل، قابل برداشت اور جوہری تنصیبات سے خالی’ شمالی کوریا کے حوالے سے تصدیق درکار ہے۔پیونچینگ نے شمالی کوریا میں 6 جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں وہ جوہری ٹیسٹ سائٹس بھی شامل ہیں جہاں گزشتہ برس ستمبر میں ایچ بم تیار کیا گیا۔
Recent Comments