لیڈی ڈیانے کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری بھی دلہنیا بیاہ لائے اوران کی دلہن اداکارہ میگھن مارکل ان سے عمر میں بڑی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری 15ستمبر 1984جبکہ ان کی اہلیہ اداکارہ میگھن 4اگست 1981ءکو پیداہوئی تھیں اور یوں شہزادہ ہیری 33، میگھن 36سال کی ہوئیں، دونوں کی عمر میں تین سال کا فرق ہے ۔
اس سے بھی بڑھ کر حیران کن بات یہ ہے کہ میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ کی سب سے عمررسیدہ بہوبنی ہیں اور شہزادے سے بڑی ہونے کا ریکارڈ میگھن اپنے نام کرلیں گی ، اس سے قبل کیٹ میڈلٹن بھی اپنے شوہر شہزادہ ولیم سے چند ماہ بڑی ہیں۔
Recent Comments