مکہ مکرمہ میں ایک موبائل کرین تعمیراتی کام کے دوران گر گئی ہے جس کے نتیجے میں کرین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کرین تعمیراتی کام کی ایک مخصوص جگہ پر گری ہے جہاں عبادت گزار موجود نہیں تھے۔ الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل نے مکہ کے حکام کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی کہ موبائل کرین گرنے کے واقعے میں صرف اس کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے اور کوئی اور شخص زخمی نہیں ہواہے۔
اس موبائل کرین کے گرنے کے بعد کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک زیر تعمیر مخصوص جگہ پر گری پڑی ہے اور یہ کوئی عوامی جگہ یا عا م لوگوں کی گزرگاہ کی جگہ نہیں تھی۔
Recent Comments