جسم کا کوئی بھی جوڑ ہو اس کی اپنی اہمیت ہے لیکن گھٹنے کے جوڑوں کی اہمیت سب جوڑوں سے ہٹ کر ہے۔ کھڑے ہونا ہو، چلنا ہو، بیٹھنا ہو، جھکنا ہو یا بھاگنا، ہر طرح کی حرکت کیلئے ہم گھٹنے کے جوڑوں پر انحصار کرتے ہیں۔ا گر ان جوڑوں میں سوزش ہوجائے تو انسان کیلئے ہلنا جلنا بھی دوبھر ہوجاتا ہے۔ دانشمندی کا تقاضہ ہے کہ گھٹنوں میں معمولی سی تکلیف بھی محسوس ہو تو فوراً اس کے علاج پر توجہ دیں ورنہ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ سنگین ہو جائے گا۔ یوں تو گھٹنوں کے مسائل کے لئے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہی بہتر طریقہ ہے لیکن اگر کسی قدرتی نسخے سے فائدہ ہو جائے تو اس سے بہتر کیا ہے۔ ویب سائٹ Perfectchoise.com پر گٹھنے کے جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے ایک ایسا ہی سادہ نسخہ بتایا گیا ہے۔ اسے تیار کرنے کے لئے درکار اجزاء یہ ہیں:
لچکدار پٹی ایک عدد
نمک دو چمچ
انڈے کی زردی دو عدد
زردی میں نمک ڈال کر اسے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب اس آمیزے میں سے حسب ضرورت مقدار روئی پر لگا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اس کے اوپر پٹی باندھ لیں۔ دو گھنٹے تک یہ پٹی لگی رہنے دیں اور پھر اسے کھول دیں۔ دن میں چار مرتبہ یہی عمل کریں۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ نمک میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو درد میں کمی لاتا ہے۔ انڈے کی زردی میں معدنیات اور پروٹین وافر مقدرا میں پائی جاتی ہے جو جلد میں جذب ہوکر ہڈی اور عضلات کو طاقت دیتی ہے۔ اس قدرتی نسخے کے استعمال سے جلد ہی مثبت نتائج محسوس ہونے لگتے ہیں، تاہم اگر علامات باقی رہیں تو ماہر معالج سے رابطہ کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔