زہریلے سانپ انسانوں کے لیے مشکلات حتیٰ کہ موت کا باعث بنتے تو آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن بھارت میں ایک زہریلے سانپ نے بزرگ مریض کی سب سے بڑی مشکل چند سیکنڈ میں حل کر دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مانو سابا راجیخان نامی یہ شخص بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلوروکا رہائشی ہے جس کی پنشن گزشتہ 8ماہ سے رکی ہوئی تھی اور سرکاری افسران مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں مانوسابا نے ایک زہریلا سانپ پکڑا اور دفتر میں جا گھسا جہاں اسے پنشن دینے سے انکار کرنے والے افسران کے سانپ دیکھ کر اوسان خطا ہو گئے اور وہ سر پر پیر رکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ یہ معاملہ دیکھ کر ایک اعلیٰ افسر وہاں آیا اور اس نے تین سے چار روز میں مانوسابا کو پنشن دینے کا وعدہ کیا جس پر مانو سانپ لیے باہر چلا گیا اور اسے تھوڑی دور جھاڑیوں میں چھوڑ دیا۔ جب مانو سانپ کے کر دفتر کی طرف جا رہا تھا تو کچھ نوجوان بھی اس کے ساتھ چل پڑے اور اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔ اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
Recent Comments