فیفا ورلڈ کپ 2018،دوسرے میچ میں بھی کرسٹیانورونالڈو نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کردیا کہ دنیا بھر کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے ،شاداب خان بھی اپنی خوشی نہ چھپا سکے

فیفا ورلڈ کپ 2018،دوسرے میچ میں بھی کرسٹیانورونالڈو نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کردیا کہ دنیا بھر کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے ،شاداب خان بھی اپنی خوشی نہ چھپا سکے

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018میں پرتگال نے مراکش کو 1-0سے شکست دے دی ۔تفصیل کے مطابق ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پرتگال نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے مراکش کو 1-0سے شکست دی ۔پرتگال کی جانب سے واحد گول کرسٹیانو رونالڈونے چوتھے منٹ میں سکور کیا ۔مراکش دوسرے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں نہیں جا سکے گی ۔واضح رہے کہ سپین کے خلاف میچ میں بھی کرسٹیانورونالڈو نے عمدہ کارکردگی مظاہرہ کر کے میچ برابر کیا تھا ۔اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تین گول کیے تھے ۔

آج کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرفارمنس نے شاداب خان کو بھی خوش کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سٹار کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ پرتگال نے بہت اچھا کھیلا ،میرے پسندیدہ کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے دو میچوں میں چار گول کر دئیے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں