ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے دو سیٹلائٹ لانچ کر دیئے ہیں جو کہ مکمل طورپر پاکستان میں تیار کیے گئے ، دونوں سیٹلائلٹ چین سے لانچ کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دونوں سیٹلائٹ چین کے ” لانگ مارچ راکٹ “(LM-2C )کے ذریعے صبح 8 بجکر57منٹ پر خلا بھیجے گئے ، جن میں سے ایک سیٹلاٹء” ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ “ جس کا نام (PRSS1) ہے ۔یہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے بعد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیاہے جو کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ رکھتے ہیں ۔دوسری سیٹلائٹ کا نام PAK-TES-1A ہے ، دونوں سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کیلئے چین لے جایا گیا کیونکہ پاکستان کے پاس انہیں خلا میں بھیجنے کیلئے انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔