واٹس ایپ نے سب سے بہترین فیچر متعارف کروادیا، اب آپ بیک وقت اپنے دوستوں سے۔۔۔

واٹس ایپ نے سب سے بہترین فیچر متعارف کروادیا، اب آپ بیک وقت اپنے دوستوں سے۔۔۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بالآخر وہ خوشخبری سنا دی ہے جسے سننے کے لئے ہر کوئی بے تابی سے منتظر تھا۔ اب واٹس ایپ استعمال کرنے والے تمام اینڈرائڈ اور iOSصارفین بیک وقت چار فراد کے گروپ کی صورت میں وائس اور ویڈیو کال کا لطف لے سکیں گے۔ آج سے ہی اینڈرائڈ اور iOS صارفین دنیا بھر میں اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ میں گروپ ویڈیو کال سٹارٹ کرنے کیلئے آپ پہلے کسی ایک شخص کے ساتھ کال کا آغاز کریں گے۔ اس مقصد کیلئے اپنے contacts میں کسی بھی شخص کے ساتھ ٹیکسٹ کنورسیشن کو اوپن کریں اور سکرین کے اوپری حصے پر دیے گئے کیمرے کے iconکوکلک کریں۔ جب کال کا آغاز ہوجائے گا تو آپ انٹرفیس سکرین کے بالائی دائیں کونے میں موجود بٹن کے ذریعے دو مزید افراد کو اس گروپ کال کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ گروپ وائس اور ویڈیو کال کی سہولت دنیا بھر میں بتدریج لانچ کی جا رہی ہے، یعنی اگر آپ کے واٹس ایپ میں ابھی یہ سہولت میسر نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب کسی بھی وقت یہ آپ کے واٹس ایپ میں بھی دستیاب ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں