منی لانڈرنگ کا مقدمہ اصل نہیں ہے، بدقسمتی سے نواز شریف کے دور میں میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا:آصف علی زرداری

منی لانڈرنگ کا مقدمہ اصل نہیں ہے، بدقسمتی سے نواز شریف کے دور میں میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا:آصف علی زرداری

 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ اصل نہیں ہے پر بدقسمتی یہ ہے کہ یہ مقدمہ نواز شریف کی حکومت میں بنایا گیا۔

ایف آئی اے میں پیشی کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر اصل کیس نہیں بلکہ بدقسمتی سے نواز شریف کے دور میں میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا ہے۔ صحافی نے کہا کہ اب تو میاں صاحب بھی مقدمے بھگت رہے ہیں تو آصف زرداری نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ آج ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے تقریبا آدھے گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں