سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کررہی ہیں ۔تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے بھی بڑا مطالبہ کردیا ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک سچی اور باہمت خاتون تھیں جنہوں نے ب±رے وقت میں اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ایک زمانے میں ڈٹ کر نواز شریف کی رہائی کی مہم چلائی…. وہ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے اللہ کو پیاری ہوئیں … انسانیت پہلے، سیاست بعد میں ۔انہوں نے مزید کہاکہ بیگم کلثوم نواز ایک سچی اور باہمت خاتون تھیں جنہوں نے ب±رے وقت میں اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ایک زمانے میں ڈٹ کر نواز شریف کی رہائی کی مہم چلائی…. وہ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے اللہ کو پیاری ہوئیں … انسانیت پہلے، سیاست بعد میں ۔