”نواز شریف کی کل رات لی گئی اس تصویر میں کرب ہے اور۔۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے سابق وزیراعظم کی تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

”نواز شریف کی کل رات لی گئی اس تصویر میں کرب ہے اور۔۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے سابق وزیراعظم کی تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

 بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کو گزشتہ رات پیرول پر رہا کیا جا چکا ہے اور تینوں اس وقت جاتی امراءموجود ہیں جہاں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر نے شریف خاندان کو شدید غم میں مبتلا کر دیا ہے اور جب یہ خبر اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کو دی گئی تو کوئی بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ سکا تاہم اب سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے پیرول پر رہائی کے بعد میاں نواز شریف کی ایسی تصویر شیئر کر دی ہے کہ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے۔

کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جناب نواز شریف کی کل رات گئے لی گئی یہ تصویر اپنے اندر اک کرب ناک داستان چھپائے ہوئے ہے۔ یہ تصویر سبق بھی ہے اور سیاسی تاریخ کا کریہہ باب بھی، نہ جانے کیا ہوا ایک سال میں شریف خاندان کی کایہ ہی الٹ گئی، نواز شریف کی یہ تصویر خود اس سوال کا جواب ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں