دنیا کا خوبصور ترین ائیرپورٹ جہازوں کے لئے کھول دیا گیا

دنیا کا خوبصور ترین ائیرپورٹ جہازوں کے لئے کھول دیا گیا

 مسافر آسمان میں اڑتے طیاروں کی کھڑکیوں سے تو قدرتی نظارے دیکھتے ہیں ہی لیکن اب ایک ایسا دنیا کا خوبصورت ترین ایئرپورٹ جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے صرف رن وے کا نظارہ ہی دیکھنے والوں کو مبہوت کر دے۔ دی مرر کے مطابق یہ دلکش فطرتی نظاروں میں گھرا خوبصورت ایئرپورٹ بھارتی ریاست سکم (Sikkim) کے قصبے پیکیانگ میں بنایا گیا ہے، جو کوہ ہمالیہ کے خوبصورت پہاڑوں میں گھرا ہوا ایک قصبہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس ایئرپورٹ کا افتتاح کیا جو کہ بھارت کا 100واں ایئرپورٹ بھی ہے۔ یہ ایئرپورٹ سطح سمندر سے 4500فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑ کی چوٹی پر بنایا گیا ہے جس کے چاروں طرف دلفریب وادیاں اور سرسبزوشاداب پہاڑ ہیں۔ اس ایئرپورٹ کی عمارت اگرچہ بہت چھوٹی بنائی گئی ہے لیکن وہ بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ”ریاست سکم اپنی فطرتی خوبصورتی کے باوجود سیاحوں کی نظروں سے اوجھل تھی کیونکہ یہاں کوئی فنکشنل ایئرپورٹ نہیں تھا اور سڑک کے راستے یہاں تک پہنچنا انتہائی کٹھن کام ہے۔ اس ایئرپورٹ کے بننے سے ریاست میں سیاحت کو بہت فروغ ملے گا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں