وزیراعظم عمران خان دنیا سے جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے ” سرکل آف لیڈر شپ “ کا حصہ بن گئے ہیں۔ اقوام متحدہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکل آف لیڈر شپ میں شمار ہونے والے دنیا کے ساتویں سربراہ حکومت ہیں۔ اقوام متحدہ کا سرکل آف لیڈر شپ کے فورم کے ذریعے جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ہے اور اس طرح کے واقعات کی فوری رپورٹنگ اور انسداد کے لئے اقدامات تجویز کرنا ہے اور متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

Recent Comments