پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، غوری میزائل کا تجربہ پاک فوج کی سٹریٹیجک کمانڈ کی جانب سے کیاگیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیاہے ، میزائل تجربے کا مقصدآرمی سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل و تکنیکی تیاریوں کوجانچناتھا، غوری بیلسٹک میزائل ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق غور ی میزائل 1300کلو میٹر تک ٹارگٹ کو ہدف بنا سکتاہے ۔
Recent Comments