پاکستانی شہری نے یورپی ملک کے ہوٹل میں بریانی آرڈر کردی ، اس کے بعد اسے کھانے کو کیا ملا ؟ دیکھ کر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

پاکستانی شہری نے یورپی ملک کے ہوٹل میں بریانی آرڈر کردی ، اس کے بعد اسے کھانے کو کیا ملا ؟ دیکھ کر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

پاکستانیوں بالخصوص کراچی والوں کی بریانی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، یہ خاص ڈش تیار کرنے کیلئے لوگ طرح طرح کے جتن کرتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ محب وطن پاکستانی بریانی کی توہین پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتے اور جو بھی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔پاکستانیوں کی بریانی سے محبت کا مظاہرہ حال ہی میں ایک بار پھر دیکھنے کو ملا ہے جب ایک تارکِ وطن پاکستانی نے گوروں کے دیس میں بریانی کی حالتِ زار سے پردہ ہٹایا تو غیور پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

صنوبر عباسی نامی انٹرنیشنل سول سرونٹ نے بیگانے دیس میں بریانی کی غریب الوطنی کا احوال تصویر میں بیان کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیلجیئم کے درالحکومت برسلز میں بریانی کھانے کی خواہش کا اظہار کیا تو گوروں نے اس کا وہی حال کیا ہوا تھا جو انہوں نے برصغیر کا استعماریت کے دور میں کیا تھا۔ پاکستانیوں نے بریانی کی یہ غریب الوطن تصویر دیکھی تو کچھ کے دل خون کے آنسو رودیے جبکہ بعض کے کانوں سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا، بہت سے لوگوں نے گوروں کو ایسی صلواتیں سنائیں کہ اگر کوئی انہیں جا کر بتادے تو وہ دوبارہ بریانی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہ کرسکیں گے۔

صنوبر عباسی نے تصویر شیئر کرکے لکھا کہ انہوں نے اس عجیب الخلقت ڈش کو دیکھ کر یہ سبق سیکھا ہے کہ جب آپ برسلز میں ہوں تو کبھی بھی بریانی آرڈر نہ کریں۔

یہ جو بھی چیز ہے لیکن ایک بات تو طے ہے کہ یہ بریانی کی توہین ہے اور پاکستانی اس معاملے میں خاصے حساس واقع ہوئے ہیں اس لیے برسلز میں واقع بریانی کے قاتل ہوٹل والوں کو اب اپنی خیر منانی چاہیے کیونکہ اس جرم کی پاداش میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اس ہوٹل کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ کوئی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی شروع کردے۔

اپنا تبصرہ لکھیں