انڈونیشیاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے بعداس کے ملبے کی تلاش جاری ہے اور ٹیموں نے اب تک بڑی تعداد میں ملبہ نکال لیا گیاہے تاہم افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ کچھ لاشیں بھی سمندر سے نکالی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار سمندر میں جہاز کا ملبہ اکھٹا کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ حکام کا کہناہے کہ ابھی تک کسی کے بھی زندہ بچنے سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اس لیے اب دعا ہی کی جاسکتی ہے ۔
ملبے میں سے مسافروں کا سامان ملنے کا سلسلہ جاری ہے جن میں کتابیں ، موبائل فونز ، بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔ نیچے دی گی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اہلکاروں کو ایک کالے رنگ کا بیگ ملا ہے جس میں سے کچھ کاغذات اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جو کہ اووپو کمپنی کا ہے اور یہ انتہائی برے طریقے سے مڑا ہواہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ طیارہ کتنی طاقت کے ساتھ سمندرکے ساتھ ٹکرایا ہے جس سے کسی کے زندہ بچنے کی امید کافی مدھم ہو جاتی ہے ۔
اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں یہ بٹوا کسی خاتون کا معلوم ہوتاہے جس میں کچھ پیسے اور قمتی دستاویزات موجود ہیں ۔