سوشل میڈیا سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے کا طریقہ

سوشل میڈیا سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے کا طریقہ

آج ہر نوجوان فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔ بس آپ کے اکاﺅنٹ پر فالوورز کی اچھی خاصی تعداد ہونی چاہیے۔ میل آن لائن کے مطابق سوشل میڈیا سے کمائی کی مثالیں وہ ماڈلز اور اداکارائیں ہیں جو اپنے اکاﺅنٹس سے مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر کرتی ہیں اور اس کے عوض کمپنیوں سے لاکھوں روپے وصول کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک 24سالہ ٹیمی ہیمبرو ہیں جنہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر صرف ایک پروٹین برانڈ کی مصنوعات کی تشہیر کرکے کمپنی سے 45ہزار ڈالر (تقریباً 62لاکھ روپے) وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق ’انفلوئنسر فی‘ (Influencer Fee)نامی ایک ویب سائٹ ہے جو لوگوں کے انسٹاگرام اکاﺅنٹس کا تجزیہ کرکے بتاتی ہے کہ اس کے ذریعے آپ کتنا کما سکتے ہیں۔ ایک ماڈل 27سالہ پیا میلن بیک ہے جو انسٹاگرام پر روزانہ مختلف مصنوعات کی تشہیر پر مبنی پوسٹس کرتی رہتی ہے جس کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ انفلوئنسر فی کے تجزئیے کے مطابق پیا میلن بیک کی ایک پوسٹ 4500ڈالر (تقریباً6لاکھ 25ہزار روپے)کما سکتی ہے۔ پیا میلن کئی مہینوں سے ’دی باڈی شاپ‘ اور ’آسٹریلیا پوسٹ‘ سمیت کئی دیگر کمپنیوں کی تشہیر کرتی آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں