کراچی میں لیڈی ڈاکٹر پر کتے کا حملہ لیکن پھر مقدمہ کس کیخلاف درج کرلیا گیا؟ بڑی خبرآگئی

کراچی میں لیڈی ڈاکٹر پر کتے کا حملہ لیکن پھر مقدمہ کس کیخلاف درج کرلیا گیا؟ بڑی خبرآگئی

کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں ڈاکٹر خاتون پر کتے کے حملے کا مقدمہ کتے کے مالک کے خلاف درج کر لیا گیا۔کلفٹن کے علاقے زم زمہ میں خاتون پر کتے کے حملے کے معاملے پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کتے کے مالک کے خلاف مقد مہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق 26 نومبر کو زم زمہ میں ڈاکٹر شاہا عارف ملک پر پڑوسی کے کتے نے اس وقت حملہ کیا جب متاثرہ خاتون ٹہلنے کے لئے گھر سے نکلی تھی۔ڈاکٹر شاہا عارف کے مطابق کتا اچانک چھلانگ لگا کر آ دھمکا اور اس نے ان کے چہرے، ہونٹ، بازو اور ٹانگوں پر کاٹا اور پنجوں سے وار بھی کیا۔پولیس نے مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں