معروف ماہر علم نجوم اور عالمی شہرت یافتہ پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے پشین گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ میں زیر تعلیم طالبہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گی اور آئندہ 15 برس بعد پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لیں گی ۔
خیال رہے کہ 2012 میں ملالہ یوسفزئی کو سکول سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے قتل کرنے کی کوشش کی۔ ملالہ کے سر میں گولی لگی لیکن وہ اس قاتلانہ حملے میں بچ گئیں۔ ملالہ یوسفزئی اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں، وہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر میں اہم کردار نبھا رہی ہیں، انہیں دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ نوبل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔۔