نئے صوبے بنانے سے کیا سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں؟ہمایوں اختر خان نے واضح کردیا

نئے صوبے بنانے سے کیا سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں؟ہمایوں اختر خان نے واضح کردیا

تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ نئے صوبے بناناملک کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے ۔

نیوزچینل 24کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر خان نے کہاکہ نئے صوبے بناناملک کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے پلاٹ بیچ کر ہمیں پڑھایا ، میرے اوپر نیب نے تین سال تحقیقات کیں لیکن ایک کیس بھی نہیں بنا سکا ۔

ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ، بیورو کریسی کو موثر ہونا چاہئے ، حکومت کو براہ راست کسان کو سبسڈی دینی چاہئے ، سی پیک پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا گیم چینجر ہے ، اس وقت ملک کی جغرافیائی پوزیشن بہت اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18ترمیم پر بحث ہونی چاہئے ، قومی اسمبلی کی مدت کم کرکے چار سال کردی جائے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں