ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا GSP سٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا GSP سٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا دے دیا

امریکہ نے بھارت اور ترکی کا ترجیحی تجارتی درجہ (جی ایس پی سٹیٹس)ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق امریکہ کی طر ف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور ترکی لازمی قانونی اہلیت کے معیار (Statutory eligibility criteria)پر پورے نہیں اترتے جس کی بنیاد پر ان کا جی ایس پی سٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق بھارت امریکہ کو مارکیٹ تک مطلوبہ رسائی کی ضمانت دینے میں ناکام رہا ہے۔بھارتی حکومت نے کئی ایسی تجارتی رکاوٹیں پیدا کی ہیں جن کے امریکہ کی تجارت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دوسری طرف ترکی اب معاشی طور پر کافی ترقی یافتہ ملک بن چکا ہے لہٰذا اب وہ اس درجے کا اہل نہیں رہا، کیونکہ یہ درجہ صرف ترقی پذیر ممالک کو دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جی ایس پی پروگرام کے تحت، جس ملک کو یہ درجہ دیا گیا ہو، وہاں سے کچھ مخصوص مصنوعات ڈیوٹی فری امریکہ میں لائی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں