800 سال پرانی چوری ہونے والی کھوپڑی بالآخر مل گئی

800 سال پرانی چوری ہونے والی کھوپڑی بالآخر مل گئی

آئرلینڈ میں کچھ عرصہ قبل 800سال پرانی ایک انسانی کھوپڑی چوری ہو گئی تھی جو اب آئرش پولیس نے تلاش کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کھوپڑی قرون وسطیٰ میں صلیبی جنگیں لڑنے والے ایک جنگجو کی ہے جو ڈبلن کے سینٹ میشنز چرچ میں رکھی گئی تھی۔ یہ کھوپڑی چوری کرنے والے شخص نے وہاں موجودمتعدد دیگر حنوط شدہ لاشوں کی بھی بے حرمتی کی جن میں ایک ’نن‘ کی ممی بھی شامل تھی۔

پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”آفیسرز نے مخبری پر ایک جگہ چھاپہ مارا جہاں سے دو کھوپڑیاں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک وہ تھی جو چرچ سے چوری کی گئی تھی۔ “ تاہم اس بیان میں اس چھاپے کی جگہ اور ملزمان کے متعلق نہیں بتایا گیا۔آرک بشپ آف ڈبلن مائیکل جیکسن نے گزشتہ ماہ اس کھوپڑی کی چوری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کوئی شخص اس جگہ داخل ہو کر ان قدیم ممیوں کی اس طرح بے حرمتی کر سکتا ہے۔ اس واقعے سے مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں