سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے پاک بھارت معاملات معمول پر لانے میں ریاض کا اہم کردار ہے،علاقائی امن خراب ہونے سے بچالیا، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرکے دورے اسی سلسلے کی کڑی تھے۔ایک بیان میں سعودی سفارتخانے نے کہا کہ عادل الجبیر کے دونوں ممالک کے دوروں کو بہت پذیرائی ملی،ان دوروں نے پاک بھارت معاملات معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کیاجس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان معاملات معمول پر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاض نے خطے میں علاقائی امن خراب ہونے سے بچا لیا ،وزیر خارجہ کے دورے بھی اسی سلسلے کی کڑی تھے ۔سعودی سفارتخانے نے مزید کہا عادل الجبیر کے دورے سعودی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں ہوئے، سعودی عرب نے علاقائی امن خراب ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔