سب سے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کون سا نمبر آیا؟

سب سے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کون سا نمبر آیا؟

دنیا میں سب سے خوش رہنے والے ممالک کی نئی فہرست سامنے آ گئی ہے جس میں اس سال پاکستان کا نمبر 67واں آیا ہے۔ میل آ ن لائن کے مطابق رواں سال اس فہرست میں فن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے پر ناروے، چوتھے پر آئس لینڈ، پانچویں پر نیدرلینڈز، چھٹے پر سوئٹزرلینڈ، ساتویں پر سویڈن، آٹھویں پر نیوزی لینڈ، نویں پر کینیڈا اور دسویں نمبر پر آسٹریا کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

156ممالک پر مشتمل اس فہرست میں بھارت کی پوزیشن پاکستان سے کہیں نیچے 140ویں نمبر پر آئی۔ پاکستان کے دیگر ہمسایوں میں ایران 117ویں اور 93ویں نمبر پر آیا۔دنیا میں جو ممالک خوشی کے اعتبار سے کم تر قرار دیئے گئے ان میں پہلے دس نمبروں پر بالترتیب ساﺅتھ سوڈان، سنٹرل افریقن ری پبلک، افغانستان، تنزانیہ، روانڈا، یمن، ملاوی، شام، بوتسوانا اور ہیٹی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں