ہر شخص کا ٹیوب سے پیسٹ نکالنے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے اور ماہرین کہتے ہیں کہ لوگوں کا ٹیوب سے پیسٹ نکالنے کا طریقہ ان کی شخصیت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ٹیوب کے آخر سے اوپر کی طرف پیسٹ نکالتے ہیں اور نیچے سے خالی ہونے والی ٹیوب کو رول کرتے جاتے ہیںتاکہ پیسٹ نیچے نہ جائے ایسے لوگ ’کمال پرست‘ (Perfectionist)ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی وسائل کو بڑی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے والے ہوتے ہیں اور کوئی معمولی سی چیز بھی ضائع نہیں ہونے دیتے۔ ایسے لوگ شخصیت کے اعتبار سے بہت نفیس بھی ہوتے ہیں جنہیں صفائی اور زندگی میں نظم و ضبط سے محبت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ ٹیوب کو درمیان سے دبا کر پیسٹ نکالتے ہیںوہ عمل پسند (Practical)لوگ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے دوست بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اگرچہ زیادہ نفیس نہیں ہوتے تاہم یہ دلیل پسند اور بڑی چیزوں اور بڑے کاموں پر توجہ مرکوز رکھنے والے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی بہترین خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ کٹھن کاموں اور حالات میں ثابت قدم رہتے ہیں اور مختلف امور دوسروں کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں۔
جو لوگ ٹیوب کے اگلے حصے کو دبا کر پیسٹ نکالتے ہیں وہ بہت ضدی ہوتے ہیں اور کسی پر اعتبار نہیں کرتے۔ یہ لوگ اپنے آپ کو اور اپنی خواہشات کو ہر چیز پر مقدم گردانتے ہیں۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایسے لوگ انتہاءکے خودغرض ہوتے ہیں۔کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی ایک مخصوص حصے کو دبا کر پیسٹ نہیں نکالتے بلکہ مختلف اوقات میں مختلف جگہوں سے ٹیوب کو دبا کر پیٹ نکالتے ہیں۔ ایسے لوگ فنکارانہ مزاج اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ خیالوں کی دنیا میں مگن رہنے والے ہوتے ہیں، جن کے لیے دنیا کے متعین کردہ رسم و روایات اور اصولوں کا پابند رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں میں ایک کمال صلاحیت ہوتی ہے کہ کہیں بھی اور کسی بھی چیز میں خوبصورتی تلاش کر لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں دوسروں کے درد کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بہت کھلے ذہن کے ہوتے ہیں۔