معراج نبوی کمال نبوی کے موضوع پر فرزند توحید کی تقاریر

نارووال( )معراج مصطفےٰ ﷺ کمال نبوی ﷺ کی بلند مثال ہے ۔اس رات طالب و مطلوب،محب و محبوب اور مابین بندہ و خدا عظیم راز کی باتیں ہوئی ۔عنایات ربی کے در کھلے ۔عقل انسانی سے ماوراء معجزۂ معراج عروجِ انسانیت پر دلیل قطعی ہے ۔ اس رات نبی اکرم ﷺ نے تمام انبیاء کرام کی امامت فرما کر سب پر فضیلت کی بلند مثال دی ۔مشاہداتِ معراج جہاں نیکوں کی جزاؤں کی خوشخبری دیتا ہے وہاں گناہگاروں کو عذابات سے روشناس بھی کرواتا ہے۔ لامکان پر گناہ گاروں کی بخشش کے لئے بارگاہِ خدا میں التجا ئیں کر کے شافعئ محشر حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ نے محبت اُمت پر مہر ثبت فرما ئی ۔جشن معراج النبی ﷺ ایک واقعہ ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانیت کے نشیب و فراز اور نبی کریم ﷺ کا سب انبیاء کرام سے زیادہ قربتِ الہٰی پر بھی بین ثبوت ہے ۔ آج کے پر فتن دور میں ہمیں کمالات نبوی ﷺ بیان کر کے،سنت نبوی ﷺ اپنا کر اور اپنی فکروں کو نظریات محمدی ﷺ سے سجا کر ملتِ اسلامیہ کو عوج ثریا پر پہنچانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال،علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ ،پیر ضیاء الدین احمد جیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ نوشاہیہ مردانہ شریف،پیر سید احمد رضا بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت پیر بخاری ڈونگیاں شریف، چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ صدر تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال نے مرکز اویسیاں میں منعقدہ تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام 42واں ماہانہ اجتماع اویسیاں بسلسلہ جشن معراج مصطفی ﷺ و میلاد مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے اور اپنے بچوں کے خون سے اسلام کی کھیتی کی آبیاری فرمائی ۔ کعبۃ اللہ کو بتوں سے پاک کر کے سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے شرک کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا’’ علی قرآن کے ساتھ ہے اور قرآن علی کے ساتھ ہے ۔‘‘ جبکہ مؤاخاتِ مدینہ کے موقعہ پر فرمایا ’’ علی تو دنیا و آخرت میں میرا بھائی ہے ۔‘‘ شیر خد ا کو محبوب مصطفےٰ ﷺ ہونے کا شرف بھی حاصل ہے ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری سابقہ ای ڈی او ہیلتھ نارووال،پیر خواجہ محمد معصو م انور نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ کونین اللہ ہو رحمان پورہ نارووال،پیر ارشد محمود نعیمی قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ نعیمیہ قادریہ تکیہ پلاٹ، ڈاکٹر عبد الحق انصاری صدر ڈسٹرکٹ میڈیکل ایسوسی ایشن نارووال، مرزا محمد نعیم صدر انجمن فلاح شہریاں نارووال،قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ نارووال،محمد سجاد اویسی صدرمرکزی پریس کلب نارووال،مبشر حسن بھٹی ،ظہیر تتلہ کونسل،محمد شہزاد اویسی حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی،علامہ محمد اعظم عطاری،محمد دلشاد ،میاں محمد تنویر، رانا انصر محمود نعیمی،صوفی محمد ادریس اویسی ،صاحبزادہ علی احمد اویسی ،صاحبزادہ شہروز اویسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر پاکستان کے معروف قوال استاد شاہد اقبال خاں نصرت و ہمنوار نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں