ہم نے پاک فوج سے وابستہ یہ 103 اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں ، فیس بک نے اعلان کر دیا

ہم نے پاک فوج سے وابستہ یہ 103 اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں ، فیس بک نے اعلان کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ’’ فیس بک کا کہنا ہے ہم نے پاک فوج سے وابستہ 103 پیجز ، گروپس اور اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں ۔“

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”رائٹرز “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ فیس بک نے 103 پیجز ، گروپس اور اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں جو کہ نیٹ ورک کا حصہ تھے اور وہ  تمام پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے ملازمین سے وابستہ تھے ۔فیس بک کا کہناہے کہ ہم نے جو پیجز ، اکاﺅنٹس اور گروپس بند کیے ہیں وہ پاکستانی سیاست ، سیاسی رہنماﺅں ، بھارتی حکومت اور پاکستانی فوج کے بارے میں معلومات پھیلا رہے تھے ۔

فیس بک کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ ” نیتھنل گلیچر ‘ نے کہاہے کہ” آج ہم نے 103 گروپس ، پیجز اور اکاﺅنٹس کو فیس بک اور انسٹا گرام پر غیر مصدقہ رویے میں مشغول ہونے پر ہٹایاہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ اس سرگرمی کے پیچھے لوگوں نے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی ، ہماری تحقیقات میں سامنے آ یا کہ ان کا تعلق آئی ایس پی آر کے ملازمین سے ہے ۔

رائٹرز کا کہناہے کہ فیس بک کے اس دعوے پر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فی الحال کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ فیس بک کی جانب سے 24 پیجز ، 57 اکاﺅنٹس اور 7 گروپس کو بند کیا گیا ہے جن کے مجموعی طور پر 2.8 ملین فالورز تھے جبکہ اس کے علاوہ 15 انسٹا گرام اکاﺅنٹ بھی بند کیے گئے ہیں ۔فیس بک نے اسی دوران 687 پیجز اور اکاﺅنٹس کو بھی ہٹانے کا اعلان کیا جن کا تعلق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگرنس کے ساتھ تھا اور یہ اکاﺅنٹ بھی غیر مصدقہ رویے میں مشغول پائے گئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں