یہ بات درست ہے کہ آپ کتے کو دیکھ کر جتنے پریشان اور مضطرب ہوں آپ کو کتے کے کاٹنے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ اب برطانوی سائنسدانوں نے بھی نئی تحقیق اس کی تصدیق کر دی ہے اور بتا دیا ہے کہ جو لوگ جذباتی طور پر عدم استحکام اور ذہنی خلفشار کا شکار ہوتے ہیں انہیں کتے زیادہ کاٹتے ہیں۔ یونیورسٹی آف لیور پول کے سائنسدانوں کی یہ تحقیقاتی رپورٹ ایپیڈیمیالوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کیری ویسٹ گرتھ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں درجنوں لوگوں پر تجربات کیے ہیں جن میں ثابت ہوا ہے کہ کتوں کو دیکھ کر گھبرا جانے والے لوگوں کو کتے زیادہ کاٹتے ہیں اور ان لوگوں کا کتوں کو دیکھ کر گھبرا جانا ان کے ذہنی خلفشار اور جذباتی عدم استحکام کی علامت ہوتا ہے۔ ایسے لوگ جو کتے کو دیکھ کر جذباتی طور پر مضبوط رہیں انہیں کتے بہت کم کاٹتے ہیں۔ “