جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کیلئے نئی جرسی بھی متعارف کرا دی

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کیلئے نئی جرسی بھی متعارف کرا دی

جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکیلئے اپنی آفیشل جرسی متعارف کرا دی ہے جو اس مرتبہ ٹیم کی جرسی سے قدرے مختلف ہے اور پاکستان کی عمومی جرسی سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔

عام طور پر جنوبی افریقہ کی جرسی گہرے ہرے رنگ کی ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ اس کی جرسی میں ہلکا ہرا رنگ واضح رہے جبکہ آستینیں گہرے ہرے رنگ کی بنائی گئی ہیں اور جرسی کے عین وسط میں پیلے رنگ کیساتھ ساؤتھ افریقہ لکھا گیا ہے جبکہ ٹراؤزر کا رنگ گہرا ہرا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا جس میں ہاشم آملہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ کرس مورس کو شاندار فارم کے باوجود سکواڈ سے باہر کردیا گیا۔ جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 30 مئی سے میزبان انگلینڈ کے خلاف اوول میں میچ سے کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں