سرکاری اہلکاروں کی ہسپتال سیل کرنے کی کوشش، ننھی نشواکی موت کی وجہ بننے والے دارالصحت ہسپتال نے ٹرک بھر کر خواتین منگوالیں

سرکاری اہلکاروں کی ہسپتال سیل کرنے کی کوشش، ننھی نشواکی موت کی وجہ بننے والے دارالصحت ہسپتال نے ٹرک بھر کر خواتین منگوالیں

ننھی نشوا کی موت کی وجہ بننے والے دارالصحت ہسپتال کو سیل کرنے کی کوشش تاحال کامیاب نہیں ہوسکی، ہسپتال انتظامیہ نے اپنی حمایت کیلئے ٹرک بھر کر خواتین منگوالیں۔ دارالصحت ہسپتال کے باہر عام شہری بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ننھی نشوا کی ہلاکت کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دارالصحت ہسپتال بند کرنے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کیلئے محکمہ صحت کا عملہ دارالصحت ہسپتال پہنچا تو اسے ملازمین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ٹرک بھر کر خواتین منگوالیں جنہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے حق میں احتجاج شروع کردیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے ہسپتال میں ملازمت کر رہے ہیں ، اگر ہسپتال بند ہوگیا تو ان کا روزگار چھن جائے گا۔

دوسری جانب عام شہریوں نے بھی دارالصحت ہسپتال کے باہر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے۔ مشتعل نوجوانوں نے ہسپتال کا مرکزی دروازہ توڑنے کی کوشش کی ہے۔ نوجوانوں کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے اور ہسپتال فوری بند کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں