بھارت میں بارہویں کا رزلٹ آنے پر 20 طلبہ کی خود کشی ، کم نمبر یا فیل ہونے پر خود کی جان نہیں لی ، انکوائری رپورٹ میں حیران کن انکشاف

بھارت میں بارہویں کا رزلٹ آنے پر 20 طلبہ کی خود کشی ، کم نمبر یا فیل ہونے پر خود کی جان نہیں لی ، انکوائری رپورٹ میں حیران کن انکشاف

بھارتی ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ آنے پر 20 طلبہ نے اس وجہ سے خود کشی کرلی کیونکہ انہیں امتحان میں شرکت کے باوجود غیر حاضر قرار دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے کرائی جانے والی انکوائری میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اساتذہ نے انتہائی غیر مناسب انداز میں پرچے چیک کیے اور گیارہویں میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو بارہویں میں فیل کردیا۔ ایک طالبہ نے امتحانی پرچے میں 99 نمبر حاصل کیے تاہم پیپر چیک کرنے والے استاد نے اسے صفر نمبر دیا گیا ۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کڑی تنقید کی زد میں ہے جس کی وجہ نتائج مرتب کرنے میں سنگین بے ضابطگیاں ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانی پرچے چیک کرنے والے اساتذہ نے اتنی نالائقی دکھائی کہ گیارہویں جماعت میں بورڈ ٹاپ کرنے والے طلبہ کو بارہویں جماعت میں فیل کردیا جبکہ کئی طلبہ کو امتحان میں شرکت کے باوجود غیر حاضر قرار دے دیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے ریاست میں 20 طلبہ نے خود کشی کرلی۔

نا انصافی پر طلبہ تنظیموں نے صدائے احتجاج بلند کی تو حکومت نے انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ حکومت کو ارسال کردی ہے جس کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ نے 99 نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کو 0 دینے والی پرائیویٹ سکول کی استانی اوما دیوی کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ بورڈ نے قبائلی بہبود سکول کے ٹیچر وجے کمار کو معطل کردیا ہے ۔ وجے کمار پر الزام ہے کہ اس نے اوما دیوی کی غلطی کو نظر انداز کیا اور طالبہ کے 0 نمبر برقرار رکھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں