نارووال( )عقیدہئ ختم نبوت کا تحفظ علماء و مشائخ کا فریضہ اولین ہے۔اسلام کی تکمیل کا یقین ہے تو ختم نبوت پر بھی یقین محکم ضروری ہے۔امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی زندگی کا مشن ہی عقیدہئ ختم نبوت کا دفاع اور تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ رکھا ہے،وفاداریئ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ و دفاع کیلئے ہر جگہ بھر پور کام کریں،سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے تحفظ ختم نبوت کیلئے لازوال مثال قائم فرمائی۔پاکستان میں قادیانیت کا فتنہ بڑھ رہا ہے۔حکومت کو اس کے تدارک کیلئے مضبوط قانون سازی کرنی چاہئے۔ نصاب تعلیم میں ختم نبوت کے مضمون کو تفصیلی شامل کیا جانا چاہیے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے مضبوط حکمت عملی اور سفارتی دباؤ بڑھانا چاہیے۔ نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے مضبوط فکر قائد و اقبال کو اجاگر کیا جائے۔حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات تحریک پاکستان و تحفظ ختم نبوت کو شامل نصاب کیا جائے۔حکومت یونیورسٹیز میں ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ چیئرز قائم کرے۔ پاکستان میں قادیانیت کی تمام تر سرگرمیوں پر پابندی عائدکی جائے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام مہر الملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ امیر ملت علی پور سیداں شریف نے انجمن خدام الصوفیہ رجسٹرڈ پاکستان و برطانیہ کے زیر اہتمام 118ویں سالانہ عالمی ختم نبوت،تحفظ ناموس رسالت و استحکام پاکستان کانفرنس سے دربار عالیہ امیر ملت علی پور سیداں شریف پ صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید منظر حسین شاہ جماعتی،پیر سید ظفر اقبال عابد شاہ،پیر سید کرامت علی حسین شاہ،پیر سید محبوب محی الدین کاظمی، پیر احمد جان سرہندی،پیر دیوان احمد مسعود چشتی، پیر فاروق الحسنین شاہ چوراہی،علامہ سائیں غلام رسول قاسمی،علامہ محمد سعید احمد اسد،علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی،سید محمد ظفر اللہ شاہ ڈائریکٹر ورلڈمسلم فیڈریشن،علامہ عرفان محمود برق،علامہ بدئع الزماں بھٹی ایڈووکیٹ، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی،علامہ ریاض الدین صدیقی،علامہ غلام محی الدین،مفتی محمد اقبال چشتی،پیرزادہ اکرم رضا بغدادی، سید عامر حسین گیلانی،خواجہ عامر فرید کوریجہ،پیر سید خالد سلطان قادری سروری،پیر سلطان احمد علی قادری سروری،صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹی،پیر سید معصوم حسین شاہ شیخوپورہ، پیر سید عبد الماجد محبوب کاظمی، پیر سید تفسیر حسین شاہ، علامہ محمد سرور سلہریا،پیر صوفی اسد اللہ نقیبی، پیر عبد الخالق بھرچونڈی شریف، ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری صدر ملی یکجہتی کونسل،پیر سید انتصار الحسن شاہ،پیر سید محمد عمر شاہ،پیر سید علی حیدر دائم الحضوری قصور شریف، پیر صاحب آف گھمکول شریف، پیر سید شوکت علی شاہ ملتان شریف، قاری محمد افضال انجم،قاری حبیب اللہ چشتی، سید آصف علی ظہوری،سید ابرار حسین شاہ، سید عبد الواجد محبوب کاظمی،سید حسان حسین شاہ جماعتی،سید اصغر علی شاہ جماعتی،سید عابد حسین شاہ جماعتی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحریک میں امیر ملت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تحریک پاکستان ہو یا تحریک ختم نبوت، آج بھی جانشین و سجادہ نشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی اپنے جد اعلیٰ کے مشن کے امین ہیں۔سجادہ نشین مالی وراثت والا نہیں ہوتا حقیقی سجادہ نشین فکر و مشنِ امیر ملت کا وارث ہی ہے۔اس موقعہ پر ہزاروں فدایاں ختم نبوت نے وفاداریئ رسول ﷺ کیلئے مشن امیر ملت،تحفظ عقیدہئ ختم نبوت،تحفظ ناموس رسالت،صحابہ و اہلبیت اور استحکام پاکستان کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا عزم کیا۔لنگر امیر ملت سارا دن جاری رہا جبکہ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کانفرنس کیلئے زبردست سیکیورٹی فول پروف انتظامات کئے گئے۔اس موقعہ پر صاحبزادہ پیر سید محمد ہارون جلال شاہ مشہدی درگاہ مقدسہ بھکھی شریف منڈی بہاؤالدین،پیر سید عبد القادر شاہ آستانہ عالیہ حضرت محدث ہزاروی،مفتی محمد اکر م چشتی، عابد حسین شاہ، پیر سید طاہر حسین شاہ،پاکستان سنی تحریک کے مرکزی راہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،پیر سید انتصار الحسن شاہ چھالے شریف،پیر میاں صالح محمد،پیر سید احمد رضا شاہ بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت پیر بخاری ڈونگیاں شریف،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان،پیر محمد مظہر سجادہ نشین آستانہ عالیہ منگالی شریف،حضرت پیر سید معصوم حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شیخوپورہ شریف، پیر سید شوکت حسین شاہ آستانہ عالیہ حضرت میاں صاحب سجادہ نشین چاروالی سرکار،محمد شوکت اویسی،فیض رسول حیدری،علامہ مفتی محمد آصف آف لاہور، حضرت علامہ محمد ثاقب شکیل غازی،حضرت سید آصف علی شاہ ظہوری،علامہ پروفیسر غلام محی الدین 92نیوز والے،پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف،پیر سید محمد معصوم حسین سجادہ نشین سرہند شریف،دیوان سید ابرار حسین شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر سید چراغ حسین شاہ بخاری پاکپتن شریف،علامہ پیر سید عبد الجبار شاہ سجادہ نشین سوہاوہ شریف آزاد کشمیر ضلع باغ اور سینکڑو علماء و مشائخ نے شرکت کی۔