سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مندی چھا گئی ہے اور 100 انڈکس 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گیاہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 35 ہزار 631 کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر کے بعد معمولی اضافہ ہوا اور 35 ہزاور 697 پر پہنچ گئی لیکن یہ پرواز جاری نہ رہ سکی اور چند ہی لمحات کے بعد تنزلی آنا شروع ہو گئی اور یہ سلسلہ مسلسل جاری رہنے کے بعد اب 100 انڈیکس 748 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چار سال کی کم ترین سطح 34 ہزار 882 پر آ گیا ہے ۔ مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث کاروباری افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں اور سرمایہ کار شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔
دوسری جانب روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بھی عوام کی کمر توڑ دی ہے اور مہنگائی جن بھی قابو سے باہر ہو گیاہے جس کے باعث حکومت کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی بہتری کیلئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے کابینہ میں بھی بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا اور اس کے بعد گورنرسٹیٹ بینک کو بھی تبدیل کر دیا ہے ۔