کیا واقعی فنکارو ں پر رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہیے ؟معروف مبلغ طارق جمیل بھی میدان میں آگئے

کیا واقعی فنکارو ں پر رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہیے ؟معروف مبلغ طارق جمیل بھی میدان میں آگئے

پنجاب اسمبلی میں فنکاروں کے رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے قرار داد کی منظوری کے بعد یہ موضوع زیر بحث ہے اور اب ممتاز عالم دین طارق جمیل نے بھی اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لینے میں کو ئی قباحت نہیں ہے،مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہے ۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن فضولیات میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی پنجاب نے حال ہی میں اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر پیش ہونے والے پروگراموں میں شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت سے روکا جائے۔قرار داد صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ سے تعلق رکھنے والے ممبر مولانا معاویہ اعظم کی طرف سے جمع کروائی گئی تھی ۔قرار داد میں پیمرا کو سختی سے پابند کیا تھا کہ وہ ٹی وی چینلز کو پابند کرے کہ ایسے شوبز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہر گز شامل نہ کیا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں